منجا کوٹ ۔سروالہ سڑک کو جلد مکمل کرنے کی مانگ

منجا کوٹ //تحصیل ہیڈ کوارٹر منجا کوٹ سروالہ جانے والی 5کلو میٹر رابطہ سڑک گزشتہ کئی برسوں سے مکمل ہی نہیں ہو سکی جبکہ سڑک کی ابتر حالت کی وجہ سے مقامی لوگوں کیساتھ ساتھ ٹرانسپورٹروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ 9برس قبل رابطہ سڑک کی تعمیر کا عمل شروع کیا گیا تھا لیکن محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی لاپراہی کی وجہ سے سڑک ابھی تک مکمل ہی نہیں کی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ٹھیکیدار نے تعمیر اتی عمل کیلئے مشینیں لا کر کھڑی کی ہوئی ہیں جبکہ کام شروع کرنے کا ابھی تک کوئی پلان نہیں ہے ۔غور طلب ہے کہ سرحدی علاقوں میں رابطہ سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو مشکل حالات میں بھی پیدل سفرکرناپڑتا ہے ۔مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ رابطہ سڑک کو جلدازجلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو دوران آمد ورفت سہولیات میسر ہو سکیں ۔