منجا کوٹ میں نرسنگ ڈے منایا گیا

پرویز خان
منجا کوٹ //محکمہ صحت کی جانب سے تحصیل ہیڈ کوارٹر منجا کوٹ میں ’نرسنگ ڈے ‘منا یا گیا ۔اس پروگرام میں بلاک میڈیکل آفیسران کیساتھ ساتھ دیگر ملازمین و معززین نے بھی شرکت کی ۔پروگرام کے دوران مقررین نے مذکورہ دن منانے کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے نرسنگ شعبہ اور اس کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔انہوں نے کہاکہ نرسنگ شعبہ محکمہ صحت کا ایک اہم جز ہے جبکہ اس میں تعینات ملازمین کی خدمات کو ہمیشہ کیلئے یاد رکھا جائے گا ۔بلاک میڈیکل آفیسر نے نرسنگ سٹاف کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ان کی محنت مریضوں کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔انہوں نے مذکورہ سٹاف ممبران کو تلقین کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی خدمات انجام دے کر شعبہ کی فلاح و بہبود میں اپنا رول ادا کریں ۔