منجا کوٹ //منجا کوٹ کی جامع مسجد تکیہ شریف راجدھانی میں ایک عظیم الشان میلاد النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی علماء کے علاوہ خطیب سنبھل مولانا معظم علی خان مقرر خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں نوجوان نسل کو تعلیمات رسولؐ پر عمل پیرا ہو کر آئندہ نسل تک پیغمبر اسلام کی تعلیمات کو نوجوان پہنچانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میلاد النبی کے موقع پر نبی رحمت کی سیرت کو عوام اور نئی نسل کے سامنے پیش کرنا ہمارا اہم فریضہ ہے تاکہ پوری دنیا تک یہ پیغام جائے کہ رسول پاک ﷺ نے دنیا کو امن،محبت، بھائی چارگی کا درس دیا ۔اس موقعہ پر الحاج مولانا گلزار ،مولانا حافظ الیاس سلطانی،حافظ تنویر، حافظ ادریس، حافظ احسان حافظ امجد قاری قمر، حافظ منظور کے علاوہ حولدار بشارت خان، مستری عبد الرشید، کیپٹن اکبر خان و دیگر کمیٹی ممبران بھی موجود تھے۔
منجا کوٹ میں میلاد النبی ؐ کانفرنس کا اہتمام کیاگیا
