منجا کوٹ میں منشیات کی فصل کو تباہ ،1گرفتار

 
منجا کوٹ//منجا کوٹ پولیس نے منشیات مخالف مہم جاری رکھتے ہوئے تحصیل کے ٹھنڈا پانی علا قہ میں منشیات کی فصل تباہ کر تے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس کے مطابق منشیات کی کاشتکاری کے سلسلہ میں ملی ایک خفیہ جانکاری کے بعد منجا کو ٹ پولیس کی ایک ٹیم کی جانب سے ٹھنڈا پانی پنجگرائیں علا قہ میں ایک مہم شروع کی گئی ۔ایس ڈی پی او منجا کوٹ اور نائب تحصیلدار منجا کوٹ کی جانب سے مشترکہ طور پر شروع کی گئی مہم کے دوران پولیس ٹیم نے مذکورہ علا قہ میں تلاشی کے دوران منشیات کی فصل کو تباہ کر تے ہوئے غلام قادر ولد محمد دین نامی شخص کو بھی گرفتارکر لیا ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کر تے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے ہے منجا کوٹ کے مختلف علا قوں میں حالیہ کچھ دنوں میں پولیس کی جانب ست غیر قانونی طورپر اگائی گئی منشیات کی فصل تباہ کی گئی ہے ۔