منجا کوٹ میں مارکیٹ چیکنگ کی گئی

پرویز خان
منجا کوٹ //رمضان کے چلتے تحصیل انتظامیہ منجا کوٹ کی جانب سے مارکیٹ کا معائینہ کیا گیا ۔تحصیلدار منجا کوٹ کی قیادت میں آفیسران و ملازمین پر مشتمل ایک ٹیم کی جانب سے تحصیل ہیڈ کوارٹر پر ایک مہم شروع کی گئی جس کے دوران دکانوں پر فروخت کئے جارہے ساز و سامان کیساتھ ساتھ سبزیوں اور پھلوں کا معائینہ بھی کیا گیا ۔غور طلب ہے کہ گزشتہ دنوں مکینوں کی جانب سے شکایت کی جارہی تھی کہ تحصیل انتظامیہ کی جانب سے مارکیٹ کا معائینہ ہی نہیں کیا جارہا ہے جبکہ تاجر انتظامیہ کی لاپرواہی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں تاہم شکایت کے بعد انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلہ میں عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔آفیسران نے تاجروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ صارفین کو غیر معیاری ساز و سامان فروخت نہ کیا جائے ۔