منجا کوٹ میں شہیدا عظم کانفرنس کا اہتمام

منجا کوٹ //منجاکوٹ کی مرکزی جامع مسجد صدیق اکبر عید گاہ میں ایک عظیم الشان شہید اعظم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔مولانا گلزار حسین کی قیادت میں منعقدہ کانفرنس کے دوران مفتی عارف قادری و دیگر علماء نے شرکت کی ۔پروگرام میں خطیب جامع مسجد راجوری ومہتمم جامعہ حنفیہ نظامیہ حنفی نگر ایتی راجوری مفتی عبدالرئوف بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے ۔اپنے خطاب میں مفتی موصوف نے شان امام حسین کے موضوع پر تفصیلی خطاب کیا ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ نوجوان نسل کو دین کی جانب راغب کرنے کیلئے اپنا رول ادا کریں۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کونسل کے وائس چیئر مین شبیر احمد خان ،علماء و معززین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔