منجا کوٹ میں بجلی ٹرانسفارمر 2دنوں سے خراب

منجا کوٹ //تحصیل ہیڈ کوارٹر منجا کوٹ میں نصب کر دہ بجلی ٹرانسفارمر گزشتہ دو دنوں سے خراب ہو گیا ہے جس کی وجہ سے علاقہ میں بجلی سپلائی متاثر ہو رہی ہے ۔صارفین نے بتایا کہ دو دنوں سے بجلی سپلائی بند پڑی ہوئی ہے جبکہ محکمہ کی جانب سے اس سلسلہ میں کوئی عملی قدم نہیں اٹھایاگیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بجلی سپلائی بند ہونے کی وجہ سے علاقہ میں قائم کر دہ لفٹ واٹر سپلائی سکیم بھی بند ہو گئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی پانی سپلائی بھی گزشتہ دو دنوں سے بند پڑی ہوئی ہے ۔غور طلب ہے کہ 63کے وی بجلی ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے تحصیل دفتر ،پولیس سٹیشن ،ایس ڈی پی او دفتر ،جامع مسجد وعام گھروں کی بجلی و پانی بند ہو گئے ہیں ۔لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مشینری میں آئی خرابی کو جلدازجلد درست کر کے لوگوں کو سہولیات فراہم کی جائیں ۔