منجا کوٹ میں انتظامیہ کا عوامی دربار

منجا کوٹ //ضلع ترقیاتی کونسل کے وائس چیئر مین و سابقہ وزیر شبیر احمد خان کی قیادت میں منجا کوٹ میں عوامی دربار کا اہتمام کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجوری کے ساتھ ساتھ دیگر آفیسران نے بھی شرکت کی ۔اس عوامی دربار میں مقامی معززین کیساتھ ساتھ پنچایتی اراکین نے بھی شرکت کی ۔اس موقعہ پر مکینوں و معززین نے تحصیل کے مختلف علا قوںمیں لوگوں کو درپیش مسائل بالخصوص بجلی ،پانی اور سڑکوں کی خستہ حالی کے سلسلہ میں شکایت درج کروائی ۔اس کے علاو ہ انہوں نے ٹھیکیداری کارڈ بنانے کے دوران نوجوانوں کو درپیش مسائل کے سلسلہ میں بھی آفیسران کو جانکاری فراہم کی گئی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے پانی کی فراہمی ،بجلی وسڑکوں کیساتھ ساتھ کارڈوں کے سلسلہ میں تحصیلدار منجا کوٹ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ نوجوانوں کو خود سہولیات میسر کریں ۔اس موقعہ پر ضلع انتظامیہ کیساتھ ساتھ تحصیل انتظامیہ کے آفیسران نے بھی شرکت کی ۔ضلع ترقیاتی کونسل کے وائس چیئر مین نے محکمہ دیہی ترقی کے زیر تحت ہوئے کاموں کی جلدازجلد فنڈنگ کروانے کی ہدایت جاری کی تاکہ مزدور طبقہ کے مسائل حل ہوسکیں ۔