منجا کوٹ //تحصیل منجا کوٹ میں زونل ایجوکیشن آفیسر کی کرسی حالیہ کئی عرصہ سے خالی ہونے کی وجہ سے لگ بھگ 400ملازمین تنخواہ سے محروم ہیں ۔کچھ ملازمین نے بتایا کہ گزشتہ ماہ میں زونل ایجوکیشن آفیسر اپنی ملازمت کی مدت مکمل کرنے کے بعد سبکدوش ہو گئے تھے جس کے بعد سے ابھی تک مذکورہ کرسی خالی پڑی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ملازمین کیلئے تنخواہ بنانے کے عمل میں خلل آگیا ہے ۔ملازمین کیساتھ ساتھ عام لوگوں نے کہاکہ محکمہ کی زون میں سرگرمیاں بہتر طریقہ سے چلانے کیلئے مذکورہ آفیسران کی جلدازجلد تعیناتی وقت کی ایک اہم ضرورت ہے ۔تحصیل کے معززین نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ جلدازجلد زونل ایجوکیشن آفیسر منجا کوٹ کی تعیناتی عمل میں لائی جائے تاکہ ملازمین و محکمہ کے کام کاج میں آرہی خلل کو دور کیا جاسکے ۔