منجاکوٹ میں گاڑیوں کا ٹکراو

 منجاکوٹ//منجاکوٹ کے ککوڑہ علاقے میں جموں پونچھ شاہراہ پر ایک مسافر بس نے مخالف سمت سے آرہی سکارپیو کو ٹکر ماردی جس کی وجہ سے اس کا ڈرائیور شدید زخمی ہواہے ۔سکارپیو گاڑی زیر نمبرJK12-78000 پونچھ سے راجوری کی طرف جا رہی تھی جو جموںسے پونچھ جارہی ویڈیو کوچ زیر نمبرJK02BB-2247سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں دونوں گاڑیوں کے اگلے حصے کو زبردست نقصان پہنچا اور خاص کر سکارپیو کے شیشہ ٹوٹ گئے اور وہ اندردھنس گئی ۔حادثے کے نتیجہ میںسکارپیوکاڈرائیور محمد اکرم سکنہ بھینچ پونچھ شدید طور پر زخمی ہواجسے مقامی لوگوں کی مدد سے فوری طور پر ضلع ہسپتال راجوری منتقل کردیاگیا۔اس حادثے میں بس میں بیٹھے کچھ لوگوں کو بھی معمولی زخم آئے ہیں تاہم مرہم پٹی کرنے کے بعد انہیں گھر بھیج دیاگیاہے ۔اس سلسلے میں پولیس تھانہ میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔وہیں مسافر بس کا ڈرائیورمسافروںکو وہیں چھوڑ کر بھاگ گیا جس کے بعد مسافر پریشان ہوئے اور انہیں دوسری گاڑیوںکے ذریعہ پونچھ روانہ ہوا۔