منجاکوٹ // منجاکوٹ میں پینے کے پانی کی ہاہاکار مچی ہوئی ہے اور لوگ محکمہ پی ایچ ای سے سخت نالاں ہیں ۔مقامی لوگوں نے محکمہ کے خلاف غم و غصہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ہفتے میں صرف دو ہی بار پانی سپلائی کرتا ہے جس سے ان کا گزارا نہیں ہوپاتا۔ انہوںنے کہاکہ اگر منجاکوٹ خاص میں پانی کی سپلائی کا یہ حال ہے تو پھر دوردراز علاقوں میں اس کا کیا حال ہوگا۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ منجاکوٹ کی وارڈ نمبر تین میں دس سے زائد گھر پانی کی بوند بوند کے لئے ترساں ہیںاور کئی لوگ پانی کی مصنوعی قلت پر گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں لیکن محکمہ کے افسران اور ملازمین کو ٹس سے مس نہیں ۔محکمہ کے جونیئر انجینئر کاکہناہے کہ بارش نہ ہونے کے سبب پانی کی شدید قلت پیداہوئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہیں ضرورت کے مطابق پانی فراہم نہیںہورہا۔ تاہم انہوںنے کہاکہ لوگوںکو پانی تیسرے دن فراہم کیا جارہاہے ۔
منجاکوٹ میں پینے کے پانی کی ہاہاکار
