منجاکوٹ میں مفت گیس کنکشن تقسیم

منجاکوٹ //منجاکوٹ گیس ایجنسی کی طرف سے اجوالا یوجنا کے تحت مفت میں گیس کنکشن تقسیم کئے گئے ۔اس سلسلے میں ایک پروگرام کوٹلی کالابن میں منعقد ہواجس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فارسٹ پروٹیکشن راجوری پونچھ رینج مسعود احمد کے ہاتھو ایک سو خواتین میں گیس کنکشن تقسیم کئے گئے ۔اس  موقعہ پر بولتے ہوئے گیس ایجنسی منجاکوٹ کے ڈسٹریبوٹر عمر نواز نے کہاکہ پردھان منتری اجوالا یوجنا مرکزی حکومت کی ایک سکیم ہے جس سے غریب اور بیوائوں کو گیس کنکشن فراہم کئے جاتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ان کی کوشش ہے کہ اس سکیم کا زیادہ سے زیادہ فائدہ مل سکے ۔