منجاکوٹ میں لفٹ سکیم ناکارہ

منجاکوٹ// منجاکوٹ کے صدر مقام پر کی پنایت منجاکوٹ میں پانی کی لفٹ سکیم پچھلے آٹھ دنوںسے ناکارہ پڑی ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں اور انہیں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ کے میکینکل ونگ پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ معمولی سی خرابی آجانے پر سپلائی بند کردی جاتی ہے اور اسے پھر ہفتوں تک بحال نہیں کیاجاتا۔انہوںنے بتایاکہ اس لفٹ سکیم سے لگ بھگ دو سو گھروں کو پانی سپلائی ہوتاہے اوراس کا خراب ہوجانا بہت بڑی پریشانی کا باعث ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ سپلائی بند رہنے کی وجہ سے انہیں کئی کلو میٹر دور سے پانی لاناپڑرہاہے ۔ان کاکہناہے کہ آٹھ دن گزرنے کے باوجود محکمہ پی ایچ ای نے نہ ہی لفٹ سکیم کو ٹھیک کروایا او رنہ ہی ٹینکر کے ذریعہ پانی سپلائی کرنے کیلئے کوئی اقدام کیاگیاہے ۔