منجاکوٹ میں دھرناجاری ، آج بند کی کال

منجاکوٹ//منجاکوٹ میں کالج ،منصف کورٹ، سب ڈسٹرکٹ ہسپتال، اے ڈی سی پوسٹ کے مطالبات پر آٹھویں روز بھی لوگوں کا احتجاجی دھرنا جاری رہا جبکہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے آج بند کی کال دی ہے ۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی طرف سے جاری احتجاجی دھرنا میں بدھ کے روز جموں پونچھ ہائی وے پر ٹریفک کی نقل وحرکت بند کر کے احتجاجی دھرنا دینے کی دھمکی بھی دی ہے ۔ وہیں منگل کے روز مقامی لوگوں نے دھرنا دیتے ہوئے کہاکہ یہ احتجاج مطالبات پورے ہونے تک جاری رہے گا۔ انہوںنے الزام عائد کیاکہ حکومت نے منجاکوٹ کے ساتھ سوتیلا سلوک روارکھاہواہے اور اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ۔ انہوںنے کہاکہ وہ اپنی ہڑتال جاری رکھیںگے ۔