منجاکوٹ//منجاکوٹ جنگل اچانک آگ کی لپیٹ میں آگیاجس کے باعث بڑی تعداد میں درخت جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔ منجاکوٹ پولیس کے ساتھ ساتھ مقامی لوگ بھی آگ کو دیکھتے ہوئے موقعہ پر پہنچ گئے اور انہوںنے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی اور طویل مشقت کے بعد اس پر قابو بھی پالیاگیا۔بعد میں محکمہ جنگلات کی ٹیم اور فائر سروس کا عملہ بھی موقعہ پر پہنچا۔ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم اس کی وجہ سے جنگل کا کافی زیادہ نقصان ہواہے ۔
منجاکوٹ میں جنگل آگ کی لپیٹ میں
