منجاکوٹ میں ای وی ایم سے متعلق جانکاری کیمپ

راجوری //ڈپٹی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد کی ہدایا ت پرمنجاکوٹ میں لوگوں کو ای وی ایم مشین کے بارے میں جانکاری دینے کیلئے ایک کیمپ کاانعقاد کیا گیا۔اس میں کوئی شک نہیں کہ اب الیکشن بھی نزدیک آنے کو ہیں اور نئی تکنیک والی مشینیں الیکشن میں استعمال لائی جائیں گی جس کو لیکر لوگوں میں اس مشین کی جانکاری دی گئی۔اس دوران بتایاگیاکہ الیکشن میں شفافیت لانے کیلئے الیکشن کمیشن آف انڈیانے ووٹر ویریفائڈ پیپر آڈٹ ٹرائل VVPAT سے ایک اضافی مشین لگائی ہے جس سے عوام کے شبہات دورکیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اس میں ایسا ہے کہ جب ایک شخص نے اپنے پسندیدہ اُمیدوارکوووٹ ڈالا لیکن اْسکو کہیں نہ کہیں یہ شک وشبہ رہتا تھا کہ جس اْمیدوار کو ووٹ ڈالا ہے اسکو نہیں گیا ہے تو اس کیلئے وی وی پی اے ٹی لگائی گئی ہے جس میں سات سیکنڈ تک پرچی مشین میں دکھائی دے گی جس شخص کو ووٹ دیا ہوگا وہ وی وی پی اے ٹی میں بھی دکھائی دے گا اگر وہ وہاں نہیں دکھائی دے گا تو وہ ووٹر اپنا اعتراض درج کروا سکتا ہے۔ وی وی پی اے ٹی کا واحد ایک ہی مقصد ہے مشین میں شفافیت لانا چند لوگوں کا یقین جو الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے اْٹھ گیا ہے وہ دوبارہ بحال کیاجارہاہے۔