منجاکوٹ//کالج کی مانگ پر منجاکوٹ کے نوجوانوںنے ڈاک بنگلہ میں احتجاج کیا۔بڑی تعداد میں نوجوانوںنے کالج کی مانگ کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک دیرینہ مطالبہ ہے جس کو پورا کیاجائے ۔ انہوںنے کہاکہ انہیں قوی امید تھی کہ اس بار منجاکوٹ کیلئے بھی کالج کا اعلان کیاجائے گالیکن بدقسمتی سے اس بار بھی اس علاقے کو نظرانداز کردیاگیا۔نوجوانوں نے کہا کہ منجاکوٹ ایک سرحدی علاقہ ہے اور یہاں کے طلباء کو اعلیٰ تعلیم کیلئے میلوں کا سفر کرکے راجوری جاناپڑتاہے جو ان کے ساتھ ناانصافی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آج جب ہر ایک علاقے میں کالج قائم کئے جارہے ہیں ، منجاکوٹ کو بھی اس کا حق دیاجائے ۔انہوںنے انتباہ دیاکہ اگر حکومت نے کالج کاقیام عمل میں نہ لایاتوپھر بڑے پیمانے پر احتجاج کیاجائے گاجس کی ذمہ داری حکام پر عائد ہوگی ۔اس موقعہ پر رئوف خان،مجیب الرحمن اور محمد عمران بھی موجودتھے ۔
منجاکوٹ میںڈگری کالج کے قیام کا مطالبہ
