پرویز خان
منجا کوٹ//راجوری ضلع کی منجاکوٹ تحصیل میں پیش آئے سڑک حادثے میں پانچ خانہ بدوش زخمی ہو گئے۔زخمی خانہ بدوش افراد کو علاج معالجہ کیلئے سیول ہسپتال منتقل کیاگیا۔پولیس نے بتایا کہ ایک ٹاٹا موبائل زیر نمبر -JK12C 1972 جس کو محمد قدیر ولد محمد یاسین سکنہ کوٹلی منجاکوٹ چلا رہا تھا پونچھ سے راجوری کی طرف جاتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر منجا کوٹ کے نزدیک جموں پونچھ شاہراہ پر مرزا موڑ علاقہ میں حادثے کا شکار ہو گئی ۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی پترڑا گاؤں کے مرزا موڑ پر پہنچتے ہی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر الٹ گئی ۔گاڑی میں سوار پانچ خانہ بدوش زخمی ہوئے جن میں عبدالرحمن ولد کلام دین، منظور حسین کی بیوی عتیقہ بی، رابعہ کوثر ولد محمد یوسف، شاہدہ بیگم زوجہ محمد یوسف اور رفیقہ بیگم زوجہ عبدالکبیر شامل ہیں، تمام گاؤں بگلہ چنگس کے رہائشی ہیں۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کر کے تحقیقات شرو ع کر دی ہے ۔