منتخب حکومت ہی عوام کے دکھوں کو کم کرے گی: وکیل

سرینگر//پیپلز کانفرنس کے سینئر لیڈر عبدالغنی وکیل کی قیادت میں پارٹی کے ایک وفد نے سابق قانون ساز ایڈوکیٹ بشیر احمد ڈار، ڈی ڈی سی چیئرمین کپوارہ عرفان پنڈت پوری، عاشق حسین، عبدالاحد کشمیری نے ضلع کپوارہ کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون کی ہدایت پر وفد نے سراج پورہ میں مشتاق احمد میر کی رہائش گاہ پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ قائدین نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور لواحقین کو یقین دلایا کہ پارٹی ان کے بے پناہ نقصان اور دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے وکیل نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ متاثرہ خاندان کے ساتھ انصاف کو یقینی بنائے اور ایسے گھناؤنے جرم کے مرتکب افراد سے فوری طور پر ملکی قانون کے مطابق نمٹا جائے۔وفد نے ضلع کپوارہ میں آوورا، کیگام اور دیگر مقامات کا بھی دورہ کیا۔ وفد نے 7 سالہ طالب حسین خان کے اہل خانہ سے ملاقات کی جو فروری سے لاپتہ ہے۔ وفد نے مقامی اور ضلعی حکام پر زور دیا کہ وہ اسے تلاش کریں اور اسے اس کے خاندان کے پاس واپس لائیں۔کیگم میں لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے وکیل نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ کا اعلان کرنے میں ناکام رہی ہے۔