منافع بخش روزگار کے حصول کیلئے مواقع پید کرنے ہوں گے:اصغر سامون

سرینگر//نوجوانوں کے لئے بہتر سماجی و معاشی حصول کے مقصد اور بے روزگاری مسئلے کا ازالہ کرنے کے لئے جے اینڈ کے سکل ڈیولپمنٹ مشن نے بدھ کو ورلڈ یوتھ سکلزڈے (ڈبلیو وائی ایس ڈی ) منایا۔اِمسال ورلڈ یوتھ سکلز ڈے کا پیغام نوجوانوں میں ہنر کو ترقی دینے کی اہمیت پر توجہ کی گئی۔کووِڈ۔19 وَبا کے سبب موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے جموںوکشمیر سکل ڈیولپمنٹ مشن اِمسا ل ڈبلیو وائی ایس ڈی منانے کے لئے سکل ڈیولپمنٹ اور انٹر پرینور شپ سے متعلق مختلف موضوعات پر ویب نار انعقاد ۔پرنسپل سیکرٹری سکول تعلیم و سکل ڈیولپمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے ویب نار کی افتتاحی اجلاس کی صدارت کی۔ جس میں ڈائریکٹر محکمہ صنعت و حرفت جموں ، ناظم جے اینڈ کے سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جموں /کشمیر ، ناظم صنعت و حرفت کشمیر ، مشن ڈائریکٹر جے کے ایس ڈی ایم ، تمام آئی ٹی آئی اور پولی تکنیک کالجوں کے پرنسپل ، ماہرین صنعت و ماہرین تعلیم ، سکل ٹریننگ فراہم کرنے والے اور جے کے ایس ڈی ایم کے تحت مختلف سکل ڈیولپمنٹ اِداروں میں درج طلباء نے حصہ لیا۔پروگرام کے افتتاح کرتے ہوئے ڈاکٹر سامون نے کہا کہ یہ دِن نئے ہنر حاصل کرنے کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے لئے منایا جاتا ہے ۔ انہوںنے کہا ’’ہمار ا مقصد نوجوانوں کو روزگار موافق ہنروں میں معقول تربیت فراہم کرنا ہے اور ہمیں نوجوانوں کے لئے منافع بخش روزگار کے حصول کے لئے مواقع پید کرنے ہوں گے اور کم ترقی یافتہ شعبوں کا دائرہ وسیع کرنا ہوگا‘‘۔اِس موقعہ پر ناظمین صنعت حرفت کشمیر اور جموں نے بھی اَپنے اَپنے خیالات کا اِظہار کیا۔