ممکنہ تازہ برف باری سے قبل وادی میں کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ

سری نگر// وادی کشمیر میں تازہ برفباری سے قبل رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ ہو ا ہے۔محکمہ موسمیات نے جمعہ کو بتایا کہ سرینگر میں گذشتہ رات کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی6.1ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں آج رات سے ہفتے کی شام تک تازہ برف باری ہوسکتی ہے تاہم اتوار سے موسم بہتر ہونے کی توقع ہے۔
متعلقہ محکمے کا کہنا ہے کہ تازہ برف باری سے وادی میں زمینی و فضائی ٹریفک ایک بار پھر متاثر ہوسکتا ہے۔
اس دوران سردیوں کے بادشاہ چالیس روزہ ’چلہ کلان‘ کے راج کا اگرچہ آخری مرحلہ چل رہا ہے لیکن زمستانی ہواو¿ں کا زور برابر جاری ہے جس نے اہلیان لوگوں کا جینا دو بھر کر دیا۔