کلکتہ //وزیر اعظم نریندر مودی نے ندیا ضلع کے کلیانی میں ایک اور ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی کے دور اقتدار میں سماج کا ہر طبقہ پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار میں آتے ہی ہر ایک کسان کے اکائونٹ میں 18ہزار روپے ڈالے جائیں گے۔مودی نے کہا کہ دیدی نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرکے تولا بازی کے دروازے کھول دئے ہیں۔ مودی نے کہا کہ ہم بغیر کسی تولابازی کے ’’ ہر گھر میں جل ‘‘پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں ممتا بنرجی کے دور اقتدار میں سیاسی مفادات کیلئے قتل کیا گیا، ٹولہ بازوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے بنگال کے عوام کو لوٹا گیا۔سنڈیکٹ کو طاقت ور بنانے کیلئے بنگال کے عوام کو دھوکہ دیا گیاہے۔یہ ممتا بنرجی کا رپورٹ کارڈ۔وزیر اعظم نے کہا کہ دیدی جیسے لوگوں کی وجہ سے ، شیاما پرساد مکھرجی کیخواب پورے نہیں ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ دیدی آپ بھکاریوں کو بلا کر ایس سیز کی توہین کرسکتی ہیں لیکن بی جے پی کے لئے ان کی انتہائی اہمیت کا احترام ہے۔یہ دیدی کی منصوبہ بندی ہے کہ او بی سی ، دلت ووٹ نہیں دیے۔انہوں نے کہا کہ دیدی کھلے عام بول رہی ہیں کہ مرکزی فورسیس کا گھیرائو کریں۔ممتا بنرجی شکست کے خوف سے تمام خطوط کو عبور کررہی ہیں۔یواین آئی