ممتا بنرجی کا سیلاب متاثر گھٹال کا دورہ

کلکتہ//وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ریاست کے سیلاب زدہ گھٹال کا فضائی اور زمینی سروے کرنے کے بعد سیلابی صورت حال کیلئے مرکزی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بعد کہاکہ مرکزی حکومت گھٹال پلان پر عمل درآمدنہیں کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی ریاستی حکومت کا وفد مرکزی وزیر آب پاشی سے ملاقات کرے گا۔گھٹال گزشتہ 11دنوں سے سیلاب میں غرق آب ہے ،وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی گھٹال جھاڑگرام سے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پہنچی تھیں۔گھٹال پہنچنے سے قبل ممتا بنرجی نے فضائی راستے سے سیلاب زدہ علاقے کا دورہ کیا۔ ممتا بنرجی نے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو امدادی سامان بھی دئیے ۔ وزیراعلیٰ نے زمینی صورتحال کا معائنہ کرنے کے بعد ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد گھٹال ماسٹر پلان پر عمل کیا جائے ۔ممتا بنرجی نے کہاکہ میں نے جھاڑگرام کے راستے میں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ فضائی معائنہ کیا ہے ۔ بہت ہی درد ناک صورت حال ہے مکانات،زراعت اور دکانیں سب بہہ گئے ہیں۔