ممتاز ادیب پروفیسر ظہور الدین انتقال کر گئے

جموں// ممتاز ادیب پروفیسر ظہور الدین گزشتہ روز اپنی جموں میں واقع رہائش گاہ میں انتقال کر گئے۔موصوف کافی وقت سے علیل تھے۔ان کے پسماندگان میں دو بیٹے اور اہلیہ ہے۔ انہیں ریہاڑی قبرستان میں بعد نماز عصر سپرد خاک کیا گیا جہاں تمام مکاتیب فکر سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے آخری رسومات میں شرکت کی۔جموں یونی روسٹی کے رجسٹرار اور ایڈوائزراور دو بار شعبہ اردو کے صدررہ چکے ہیں۔ پروفیسر ظہورالدین اردو ڈرما، تنقیدنگاری،ترجمہ نگاری اور صحافت نگاری میں مہارت رکھتے تھے۔ ان کی درجنوں تصانیف شائع ہو کر مقبول بھی ہوچکی ہیں جن میں جدید ادبی و تنقیدی نظریات، کہانی کا ارتقا، تعبیر و تاویل وغیرہ چند اہم کتابیں ہیں، وہ جموں میں مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کے سرپرست بھی تھے۔ ریاست و بیرون ریاست کے کئی ادبی حلقوں نے پروفیسر ظہورالدین کے انتقال پرسخت رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔