ممتاز اداکاروصحافی پردیپ کھنہ کی عزت افزائی

پونچھ// سابق لیکچرار پردیپ کمار جوپردیپ کھنہ کے نام سے مشہور ہیں ایک ممتاز اداکار، ناظم ،ادیب اور صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ ہمیشہ سماجی خدمات انجام دیتے ہیں ان کی خدمات پر وہ کئی ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں ۔ فیلڈ آؤٹ ریچ بیورو (ایف او بی) راجوری کی جانب سے گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ میںآزادی کا امرت مہااتسوکے تحت منعقدہ ایک پروگرام میں انھیں بہترین نظامت کے لئے انعام و اکرام سے نوازا گیا ۔اس موقع پر موجود پروفیسر مصرف حسین شاہ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ نے پردیپ کھنہ کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف جموں کشمیر میں بلکہ پورے ملک میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیںجبکہ اس موقعہ پر موجود پر کرنل پی سنتھل کمار کمانڈنگ آفیسر 872 لائٹ رجمنٹ نے بھی پردیپ کھنہ کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ موصوف جس پروگرام میں نظامت کرتے ہیں اس کی کامیابی یقینی ہو جاتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ انھیں از حد خوشی ہو رہی ہے کہ وہ پردیپ کھنہ کی عزت افزائی کر رہے ہیں۔