ممبر اسمبلی عیدگاہ خورشید گنائی سے ملاقی

 سرینگر//ممبر اسمبلی عید گاہ مبارک گُل نے کل یہاں گورنر کے صلاحکار خورشید احمد گنائی سے ملاقات کر کے اُن کے حلقے سے جُڑے مختلف معاملات اُن کی نوٹس میں لائے ۔ انہوں نے صلاحکار کو حلقے میں سڑکوں پر تار کول بچھانے کے کام کو جلد شروع کرنے ، دریائے جہلم کی جاذبیت کے پروگرام میں سرکار کی مداخلت اور اری گیشن کنالوں میں معقولیت لانے سمیت حلقے کے دیہی علاقوں میں اری گیشن پمپ نصب کرنے پر زور دیا ۔ ممبراسمبلی نے حلقے میں مختلف پلوں کے تعمیراتی کام میں سرعت لانے کی بھی مانگ کی ۔ صلاحکار نے جائیز مطالبات پر جلد کاروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔