ممبرپارلیمنٹ کی صدارت میں دشامیٹنگ منعقد

 پونچھ//ممبرپارلیمنٹ جموں پونچھ حلقہ جگل کشورشرماکی صدارت میں پونچھ میںڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کوآرڈی نیشن اینڈمانیٹرنگ کمیٹی میٹنگ منعقدہوئی۔اس دوران میٹنگ میں مرکزی معاونت کی سکیموں،فلیگ شپ پروگراموں اورسماجی تحفظ سکیموں کی طبعی ومالی حصولیابیوں کاجائزہ لیاگیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر اعجازاسدنے ممبرپارلیمنٹ کو سکیموں کی عمل آوری،پیش رفت اورحصولیابیوں کی تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے بتایاکہ پردھان منتری اجولایوجنا کے تحت مستحقین میں18011 مفت ایل پی جی کنکشن ، اٹل پنشن یوجناکے تحت 1579 کیس، اور3687افرادکوپردھان منتری جیون بیمہ یوجنا کے تحت مستفیدکیاگیا۔سماجی تحفظ سکیموں سے متعلق ڈی سی نے بتایاکہ 2.17کروڑروپے 6231، 388،311 اور16 مستفیدین کوآئی جی این اوپی ایس، آئی جی این ڈبلیوپی ایس اوراین ایف بی ایس کے تحت فائدہ پہنچایاگیا جبکہ 395 سیلف ہیلپ گروپوں کے ذریعے 3752بے روزگارخواتین کوروزگارکے ساتھ جوڑاگیا اور90.80لاکھ کمیونٹی انوسٹی فنڈ @40000 ،227 ایس ایچ جی کواین آرایل ایم کے تحت واگذارکئے گئے۔ممبرپارلیمنٹ نے ضلع انتظامیہ کی کارکردگی پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے ڈی سی کی ستائش کی۔اس دوران جگل کشورنے انڈویجل/کمیونٹی بنکروں کی تعمیراورسمابھون بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں ۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی عبدالحمید، ایس ایس پی راجیوپانڈے، جنرل منیجر ڈی آئی سی منظورحسین، اے سی آربی اے لون، اے ایس پی انوارالحق، اے سی ڈی مختارشیخ، ایکسنز پی ایچ ای، پی ڈی ڈی ،پی ڈبلیوڈی اورپی ایم جی ایس وائی ڈویژن پونچھ کے علاوہ ضلع وسیکٹورل آفیسران بھی موجودتھے۔