ممبرپارلیمنٹ کھٹانہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

جموں//راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ غلام علی کھٹانہ نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔ممبر پارلیمنٹ اور لیفٹیننٹ گورنر نے سیکورٹی ، پانی کی فراہمی ، مقامی زبانوں کے فروغ اور او بی سی طبقوں اور سیزنل اَساتذہ کی فلاح و بہبود کے مسائل سے متعلق عوامی اہمیت کے کئی اَمور پر تبادلہ خیال کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے ممبر پارلیمنٹ کو ان کی تجاویز پر غور کرنے اور ان کی طرف سے پیش کردہ مسائل کے حل کا یقین دِلایا۔