منڈی//ممبر اسمبلی سرنکوٹ چوہدری محمد اکرم نے منڈی کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے پنچایت بائیلہ منڈی اور راجپورہ میں مختلف عوامی وفود سے بھی ملاقات کی۔ اس موقعہ پر مرنوٹ کے مقام پر ایک اجلاس بھی منعقد کیا جس دوران نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے متعدد کارکنان کی کانگریس میں شمولیت کا دعویٰ کیاگیاہے جن میں حفیظ اللہ خان، رحمت اللہ خان، امیر اللہ خان، یار علی خان، یوسف خان ،صید اکبر خان، غلام محمد،حبیب لون، غلام محمدٹھیکیدار، عبدالغنی ، عنایت اللہ ،محمد رفیع، محمد لطیف ،محمد اکبر قابل ذکر ہیں ۔ ممبر اسمبلی نے تمام افراد کا پارٹی میں شامل ہونے پر خیر مقدم کیا اور پارٹی کومضبوط بنانے پرزور دیا۔ممبراسمبلی نے سب ضلع اسپتال کی نئی عمارت کے تعمیری کام کا بھی جائزہ لیااور اس پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ منڈی تحصیل میں محض ایک ہی سب ضلع اسپتال ہے جس پر عوام کا بہت زیادہ بوجھ رہتاہے لہٰذا نئی عمارت بننے سے مشکلات کا ازالہ ہوگا۔انہوں نے دیگر ترقیاتی کاموںکا جائزہ بھی لیا۔واضح رہے کہ منڈی کی دو پنچایتیں بائیلہ اور راجپورہ حلقہ انتخاب سرنکوٹ کے ساتھ منسلک ہیں ۔اس موقعہ پر اکبر علی بانڈے، صدر دین چک اور عبدالمجید بٹ بھی موجود تھے ۔
ممبراسمبلی سرنکوٹ کادورہ ٔ منڈی ،ہسپتال کاجائزہ لیا
