ممبئی کے ہوٹلوں میں حلال کابورڈ آویزاں کئے جائیں

 ممبئی (یو این آئی) ممبئی شہر کے ہوٹلوں میں حلال کھانوں کے بورڈ آویزاں کئے جائیں کیونکہ اگر مسلمان کسی ہوٹل یا ریسٹورنٹ میں جاتا ہے تواسے یہ شک ہوتا ہے کہ جو کھانے کا آرڈر وہ بیرے کودے رہاہے وہ حلال ہے یا نہیں اس لئے گاہکوں کے شکوک وشبہات دور کرنے کے لئے ہوٹل کے باہر ہی حلال کھانوں کے بورڈآویزاں کئے جائیں ۔ یہ مطالبہ ممبئی میونسپل کمشنر اجوئے مہتا اور ایف ڈی اے محکمہ سے ایس پی لیڈر اور کارپوریٹررئیس شیخ نے کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گوشت یا سبزی خوری کے معاملے میں انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے کیونکہ کوئی کیاکھائے اور نہ کھائے اس کی ذمہ داری اس کی ہے اور یہ اس کی آزادی پرمنحصر کرتاہے لیکن لوگوں کو ان کے پسند کے مطابق غذا اور اشیا فراہم کرنابی ایم سی اورہوٹل انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اس لئے ایسے گاہک جو صرف حلال نہ ہونے کے شبہ میں ہوٹلوں میں جاکر گوشت نوش نہیں کرتے کیونکہ انہیں یہ شک ہوتاہے کہ یہ ڈش یاکھانا جائز نہیں ہے اسلئے گاہکوں کے شکوک دور کرنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ حلال کے بورڈ آویزاں کئے جائیں اس سے یہ فائدہ ہوگاکہ ہوٹلوں میں گاہک بلاجھجک اپنی پسندیدہ کھانا کھا سکیں گے اور اس پرکسی کو کوئی اعتراض تک نہیں ہوگا ۔ رئیس شیخ نے مزید کہاکہ کسی گوشت کے ذبیحہ پرمسلمان حلال طریقہ کا خاص خیال رکھتا ہے اور اس کے بعدہی وہ گوشت خوری کرتا ہے جانور کے ذبیحہ سے قبل اس پر ذبیحہ کی دعا پڑھی جاتی ہے اور اسکے بعد اس کی گردن کو بالکل شرعی طریقے سے ذبج کیاجاتا ہے اس کے بعد ہی یہ گوشت جائز ہوتا ہے اس لئے میں درخواست کرتا ہوں کہ اس بات کا خاص خیال اور نگرانی انتظامیہ کرکے ہوٹلوں پر حلال کھانے کا بورڈ آویزاں کئے جانے کولازمی قرار دے تاکہ گاہکوں کو ئی پریشانی اوردشواری کاسامنا نہ کرنا پڑے ۔یو این آئی