ملی ٹینسی کے خاتمے کیلئے سیکورٹی فورسزکارول قابل ستائش: ڈاکٹر جتندر

جموں //گولہ باری کے ایک شدید مقابلہ کے دوران خطرناک ملی ٹینٹوں کے جان بحق ہونے کے لئے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے سیکورٹی فورسزکی پشت پر ہے انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس بھی اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملی ٹینسی کے خاتمہ کے لئے نمایا خدمات انجام دے رہی ہے ۔اس سے قبل جموں وئر ہاوس ایسو سیشن کے ایک وفد نے صدر رتن لال مہاجن اور جنرل سیکر ٹری دیپک گپتا کی قیادت میں ڈاکٹر جتندر کے ساتھ ملاقات کی۔اس دوران جی ایس ٹی اور دیگر امور زیر بحث لائے گئے اور مرکزی وزیر نے یہ معاملہ جی ایس ٹی کونسل کے ساتھ اٹھانے کا یقین دلایا۔