عاصف بٹ
کشتواڑ// ملک کی سب سے امیر ترین اسمبلی نشست پاڈر ناگسنی کو پہلا ایم ایل اے بی جے پی کے سنیل شرم کی شکل میں مل گیا۔ اس اسمبلی حلقے پر بھاجپا و نیشنل کانفرس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ تھااور بالآاخر بی جےپی نے مقابلہ جیت لیا۔ 2022میں ہوئی حدبندی میں کشتواڑ اسمبلی حلقے کو دو حلقوں میں تقسیم کیا گیا اور پاڈر و ناگسینی ایک نیا حلقہ بنایا گیا جو ملک کا سب سے امیر تیر اسمبلی حلقہ بنا ۔یہاں لگ بھگ پچاس ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے تین بڑے پاور پروجیکٹ زیرتعمیر ہیں جن میں کواڈ ،کیرو پکل ڈول ،ہستی ،کرتھائی پروجیکٹ شامل ہیں جبکہ پاڈر لداخ قومی شاہرہ بھی اسی اسمبلی حلقے میں بننے جاررہی ہے ۔ دنیا کی سب سے قیمتی نیلم کی کانیں بھی اسی علاقے میں پائی جاتی ہیں جس سے آنے والے وقت میں یہ اسمبلی حلقہ ہزاروں کروڑ روپے کی آمدنی کا مرکز بن سکتاہے۔ سابق وزیر سنیل کمار شرما نے اس بار پاڈر و ناگسینی سے لڑنے کا فیصلہ کیا اور آخر کار بھارتیہ جنتا پارٹی کو جیت دلا کر پارٹی کا کھاتہ کھولا ۔ اسطرح سے سنیل شرمایہاں سے پہلے ایم ایل اے منتخب ہوئے۔