عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //ڈائریکٹر جنرل بی ایس ایف دلجیت سنگھ چودھری نے کہا کہ بارڈر سیکورٹی فورس ( بی ایس ایف ) دراندازی، ڈرون حملوں اور اسمگلنگ کو روکنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سرحدیں محفوظ ہیں اور سرحد پار سے کسی بھی کارروائی کا مقابلہ کرنے کیلئے وہ تیارہیں ۔گوالیار کے ٹیکن پور میں بی ایس ایف اکیڈمی میں اسسٹنٹ کمانڈنٹوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کے بعد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نے کہا کہ سرحدی حفاظتی فورس نکسلیوں کے خلاف لڑائی میں حوصلہ افزا نتائج حاصل کر رہی ہے۔انہوں نے کہا ’’ بی ایس ایف ملک کی سرحدوں پر تعینات ہے۔ ہم کسی بھی علاقے میں دراندازی، ڈرون حملہ یا اسمگلنگ نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے تیار اور کارروائی میں ہیں ‘‘۔