ملک پورہ پلوامہ میں مشتبہ جنگجو گرفتار | اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ

 سرینگر//پلوامہ میں فورسز نے ایک مشتبہ جنگجو کو گرفتار کر اسکے قبضے سے اسلحہ اور گولی بارود ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کیا ۔ کے این ایس کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ملک پورہ علاقے میں فورسز کو منگل وار رات  تھری ویلر ملا ،جس دوران فورسز نے یہاںتلاشی کارروائیوں کے دوران ایکAK47رائفل،ایک میگزین ضبط کیا ، جبکہ ڈارئیور کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جس کی شناخت مدثر احمدکے طور کی گئی ہے ۔پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔