ملک میں92596نئے کورونا وائرس کیس،2219ہلاکتیں

سرینگر//گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا وائرس کے 92 ہزار 596 رپورٹ ہوگئے جبکہ اسی عرصہ کے دوران 2 ہزار 219 افراد کی موت بھی واقع ہوئی۔
بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسوں میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔ نہ صرف نئے کیسوں میں بلکہ کورونا سے ہونے والی اموات میں بھی پہلے کے مقابلے میں کمی واقع ہوئی ہے۔ 
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 92596 نئے کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے جس کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 90 لاکھ 89 ہزار 69 تک پہنچ گئی ہے۔
 کورونا وائرس کی وجہ سے 2219 افراد کی جان بھی گئی ہے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 53 ہزار 528 تک پہنچ گئی ہے۔