ملک میں3لاکھ 32ہزار مثبت

نئی دہلی//ملک میں جمعہ کو کورونا وائرس سے ریکارڈ 3لاکھ 32 ہزار 730افراد وائرس سے متاثر ہوئے اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد1کروڑ 62لاکھ 63ہزار695تک پہنچ گئی ہے۔ اس طرح سرگرم معاملات کی شرح15فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ 13 کروڑ 54 لاکھ 78 ہزار 420 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 332730 نئے معاملاتسامنے آئے ہیںاور متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 62 لاکھ 63 ہزار 695 ہوگئی۔ فعال معاملات میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ، ان کی تعداد بڑھ کر 2428616 ہوگئی ہے اور اس کی شرح 14.93 ہوگئی ہے ۔ دوسری طرف 193279 مریض بھی صحت مند ہوئے ہیں ، جنہیں ملاکر اب تک ایک کروڑ 36 لاکھ 48 ہزار 159 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے ۔ اسی عرصے میں 2263 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی اس مرض سے اموات کی تعداد بڑھ کر 186920 ہوگئی ہے ۔ملک میں ری کوری کی شرح کم ہوکر 83.92 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.16 فیصد ہوگئی ہے ۔مہاراشٹرا کورونا کے فعال معاملات میں سرفہرست ہے اور ریاست نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4147 فعال معاملات کے اضافے کے ساتھ یہ تعداد 701614 ہو گئی ہے ۔ اس دوران ریاست میں 62298 مزید مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3330747 ہوگئی ہے جبکہ دوسرے دن بھی 568 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 62479 ہوگئی ہے ۔قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے فعال معاملات میں 6254 کا اضافہ ہوا ہے اور اب ان کی تعداد بڑھ کر 91618 ہوگئی ہے ۔ اب تک 13193 افراد اس وبا سے لقمہ اچل بن چکے ہیں جبکہ 851537 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے ۔