ملک میں 92ہزار596معاملات،2219ہلاکتیں

نئی دہلی// ملک میں کورونا انفیکشن سے صحت مند ہونے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ان کی شرح بڑھ کر 94.55 فیصد ہوگئی ہے ، حالانکہ اس بیماری کی وجہ سے یومیہ اموات کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے ، اموات کی شرح میں بھی جزوی اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثنا ء منگل کو ملک میں 27 لاکھ 76 ہزار 96 افراد کوکورونا ویکسن لگائی گئی ، جس کے ساتھ ہی 23 کروڑ 90 لاکھ 58 ہزار 360 افراد کو بچاؤ کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 92,596 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 90 لاکھ 89 ہزار 69 ہوگئی۔اس دوران 2219اموات کیساتھ مجموعی تعداد 3لاکھ 53ہزار 528ہوگئی ہے۔