ملک میں 37975 نئے کورونا وائرس کیس،480اموات

نئی دہلی//مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37975 نئے کیس سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 91.77 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 480 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر134218 ہوگئی ہے۔ 
ملک میں 4819 فعال کیس کم ہونے کے بعد اب یہ تعداد گھٹ کر438667 ہوگئی ہے۔
 ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی ، کیرالہ ، مہاراشٹرا اور مغربی بنگال میں کورونا وائرس (کوویڈ۔19) سے سب سے زیادہ افراد بازیاب ہوئے ہیں۔
کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ دہلی میں7216 افراد، کیرالہ میں5425، مہاراشٹر میں3729 اور مغربی بنگال میں3687 صحتیاب ہوئے ہیں۔