ملک میں 3لاکھ،80ہزار نئے کیس

نئی دہلی// ملک میں جان لیوا ور مہلک ترین کورونا وائرس کا تیزی سے پھیلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وبا کی وجہ سے 3645 افراد کی موت ہوگئی جس سے ملک میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 2 لاکھ،04 ہزار،832ہوچکی ہے ۔ اسی عرصے کے دوران 3.79 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور اسی مدت کے دوران 2.69 لاکھ سے زائد افراد نے اس وبا کو شکست دی ہے ۔24 گھنٹوں کے دوران 15 لاکھ،20 ہزار،648 افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے ویکسین دیئے جاچکے ہیں ، ملک میں اب تک 21 لاکھ،93 ہزار،281 افراد کو بچاؤ کے ٹیکے دیئے گئے ہیں۔جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3 لاکھ،79 ہزار،257 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 83 لاکھ 76 ہزار 524 ہوگئی ہے ۔ اس عرصے کے دوران 2،69،507 مریض بھی صحت مند ہوئے جس سے یہ تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ 86 ہزار 878 ہوچکے ہیں ۔ وہیں ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد مسلسل اضافے سے ان کی مجموعی تعداد 30،84،814 ہوگئی ہے ۔ مزید 3645 مریضوں کی موت کے ساتھ اس بیماری سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2،04،832 ہوچکی ہے ۔ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 82.10 فیصد رہ گئی ہے جبکہ فعال کیسز کی شرح 16.79 فیصد اور اموات کی شرح گھٹ کر 1.11فیصد رہ گئی ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست مہاراشٹر میں مزید1 ہزار،093 ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ یہ ریاست ملک بھر میں ایکٹیو کیسز کے معاملہ میں سرفہرست ہے ۔ یہاں ایکٹیو کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ،75 ہزار،451ہوچکی ہے ۔ اسی عرصے کے دوران ریاست میں 61 ہزار،181مزید مریضوں کی شفایابی سے کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 37 لاکھ،30 ہزار،729 ہوگئی ہے ، جبکہ مزید 1035 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 67 ہزار،214 ہوگئی ہے ۔