ملک میں کورونا کے 90 ہزار سے زیادہ نئے معاملے، 325 اموات

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 90928 نئے معاملے رپورٹ ہوئے، اس دوران 19206 افراد نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 325 افراد کی جان چلی گئی۔
 
 
مرکزی وزارت صحت کی طرف سے آج جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 90928 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر تین کروڑ 51 لاکھ 9 ہزار 286 ہو گئی ہے۔ نئے کیسز میں اضافے کے ساتھ ایکٹو کیسز کی تعداد دو لاکھ 85 ہزار 401 ہوگئی ہے۔
 
اسی عرصے میں مزید 325 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد چار لاکھ 82 ہزار 876 ہو گئی ہے۔
 
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 ہزار 206 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جن میں سے اب تک 3 کروڑ 43 لاکھ 41 ہزار 9 افراد کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔
 
اسی عرصے میں 14 لاکھ 13 ہزار 30 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 68 کروڑ 53 لاکھ 5 ہزار 751 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
 
ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.81 ہے اور صحت یابی کی شرح 97.81 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.38 فیصد ہے۔
 
دوسری طرف، 26 ریاستوں میں 2630 لوگ کووڈ کے اومیکرون ویرینٹ سے متاثر پائے گئے ہیں، جن میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 797، دہلی میں 465 اور راجستھان میں 236 معاملے ہیں۔ اومیکرون کے انفیکشن سے 995 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔