ملک میں کورونا کے نئے معاملات 41 ہزارسے زائد،490 ہلاکتیں

نئی دہلی// گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 41 ہزار سے زائد نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس دوران ایکٹو کیسز میں بھی اضافہ درج کیا گیا ہے۔
بدھ کو ملک میں 44 لاکھ 19 ہزار 627 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 52 کروڑ 36 لاکھ 71 ہزار 019 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 41195 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کااعدادوشمار بڑھ کرتین کروڑ 20 لاکھ 77 ہزار 706 ہو گیا ہے۔ اس دوران 39 ہزار 69 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد تین کروڑ 12 لاکھ 60 ہزار 050 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 1636 کم ہو کر تین لاکھ 87 ہزار 987 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 490 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 29 ہزار 669 ہوگئی ہے۔
ملک میں فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 1.21 فیصد ہو گئی ہے، صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.45 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہے۔