نئی دہلی// ملک میں دم توڑتے کورونا کے فعال کیسز کی شرح کم ہو کر اب محض 0.08 فیصد رہ گئی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 180 کروڑ 40 لاکھ 28 ہزار 891 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے دو ہزار 568 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 917 ہو گئی ہے۔
یہ متاثرہ کیسز کا 0.08 فیصد ہے۔ یومیہ پوزیٹیوٹی ریٹ 0.37 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اس دوران چار ہزار 722 افراد کو کووڈ سے نجات ملی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 24 لاکھ 46 ہزار 171 افراد کووڈ سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ریکوری ریٹ 98.72 فیصد ہے۔
ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں سات لاکھ ایک ہزار 773 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 77 کروڑ 97 لاکھ 54 ہزار 516 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کی وجہ سے 97 مریضوں کی موت ہوئی ہے اور شرحِ اموات 1.20 فیصد ہے۔