ملک میں کورونا کے تقریباً35ہزار مریضوں کا اضافہ ،تعداد10لاکھ سے زیادہ

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کی شدت کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں راحت کی بات یہ رہی ہے اس وبا سے تقریبا 23000 افراد شفایاب ہوئے ہیں اور یہ تعداد 6.35 لاکھ افراد کو عبور کرچکی ہے۔
یہ پہلا موقع ہے جب ملک میں ایک ہی دن میں 22،942 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور یہ راحت والی خبر ایک ایسے دن سامنے آئی جب ریکارڈ 34956نئے کیسوں کے ساتھ کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 10 لاکھ سے پہنچ گئی ہے۔
دنیا میں ہندوستان تیسرا ملک ہے جس نے دس لاکھ متاثرین کو عبور کیا۔