ملک میں کورونا کی خوفناک صورتحال

 نئی دہلی //ملک میں کورونا کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور دن بدن خوفناک شکل اختیار کر رہا ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے ریکارڈ 3 لاکھ،92 ہزار،452 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1.95 کروڑسے تجاوز کر گئی ہے اور3689 افراد کی موت ہونے سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ،15 ہزار،542 ہو گئی ہے ۔ دریں اثنا راحت کی بات یہ رہی کہ 3.07 لاکھ سے زیادہ افراد نے اس وبا کو شکست دی ہے ۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 لاکھ،26 ہزار،219 افراد کو ٹیکے لگانے سے اب تک 15 کروڑ 68 لاکھ 16 ہزار 031 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3 لاکھ،92 ہزار،488 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 95 لاکھ 57 ہزار 457 ہوگئی ہے ۔ اس دوران 3 لاکھ،07 ہزار،865 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں ۔ ملک میں اب تک ایک کروڑ 59 لاکھ 52 ہزار 271 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے ۔اس مدت کے دوران ایکٹو کیسز میں مسلسل اضافہ سے ان کی تعداد بڑھ کر 33 لاکھ،49 ہزار،644 ہوگئی ہے ۔ وہیں مزید 3689 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ،15 ہزار،542 ہوگئی ہے ۔ملک میں شفایابی کی شرح 81.77 فیصد رہ گئی ہے اور ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 17.13 فیصد ہوگئی ہے ، جوکہ راحت کی بات ہے جبکہ شرح اموات کم ہوکر 1.1 فیصد ہوگئی ہے ۔ مہاراشٹر کورونا کے ایکٹو کیسز کے معاملے میں سرفہرست ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز میں 1154 کے اضافے سے ان کی مجموعی تعداد 6 لاکھ،65 ہزار،837 ہوگئی ہے ۔ اس مدت کے دوران ریاست میں 61 ہزار،326 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 39 لاکھ،30 ہزار،302 ہوگئی ہے ، جبکہ مزید 802 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 69 ہزار،615 ہوگئی ہے ۔