ملک میں کورونا وائرس کے 76472 نئے کیس،1021 ہلاکتیں

نئی دہلی// ملک میں کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے تناظر میں راحت کی بات یہ ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 65 ہزار مریض اس انفکشن سے نجات پا چکے ہیں جس کی وجہ سے بیماری سے ٹھیک ہونے والے افراد کی کل تعداد 26.49 لاکھ ہے۔ تاہم ، اس کے مقابلے میں ، مزید نئے کیس سامنے آنے کی وجہ سے فعال معاملوں میں 10 ہزار سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔
ہفتہ کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، پچھلے 24 گھنٹوں میں65050 افراد کے ٹھیک ہونے کے ساتھ صحت مند افراد کی تعداد 2648999ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران ، انفیکشن کے76472 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 3463973تک پہنچ گئی۔ فعال معاملات 10401سے بڑھ کر752524 ہوچکے ہیں کیونکہ صحت مند افراد کے مقابلے نئے معاملے زیادہ ہیں۔
صرف 10 ریاستوں اور ملک کے مرکز کے زیرانتظام علاقوں نے اس عرصے کے دوران مریضوں کی تعداد کو کم کیا ہے اور ان میں سے 6 ریاستوں میں یہ تعداد دُہرے ہندسوں تک محدود ہوچکی ہے۔اس دوران1021 لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 62550ہوگئی۔ ملک میں سرگرم معاملے 21.72 فیصد اور ٹھیک ہونے والوں کی شرح 76.47 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.81 فیصد ہے۔