ملک میں کورونا وائرس کے 53601 نئے کیس،مجموعی تعداد22.68لاکھ

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا وبا کے 53 ہزار سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہونے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 68.22 لاکھ سے متجاوز کر گئی ،وہیں اسی عرصہ کے دوران 47 ہزار سے زیادہ افراد صحت مند ہوئے ہیں۔
منگل کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53610افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 2268676ہوگئی ہے۔