ملک میں کورونا وائرس کے 36652نئے معاملے،512تازہ اموات

نئی دہلی//صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے ہفتے کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 36652 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 96.08 لاکھ ہوگئی ہے۔
 اس دوران 42533 مریض صحتمند ہوئے اور اسی کے ساتھ ری کوری کی شرح 94.28 فیصد ہوگئی۔ 
نئے سرگرم معاملوں کے مقابلے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد زیادہ رہنے سے سرگرم معاموں میں 6393 کی کمی واقع ہوئی ہے اور ان کی تعداد کم ہوکر 409689 رہ گئی ہے۔
 اسی عرصے میں 512 مزید مریضوں کی اموات کے ساتھ تعداد اموات بڑھ کر 139700 ہوگئی ہے اور اموات کی شرح اب بھی 1.45 فیصد ہے۔