ملک میں کورونا وائرس کے 34457 نئے کیس، ایکٹیو معاملوں میں گراوٹ

نئی دہلی// ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے ایکٹیو کیسز دو ہزار سے گھٹ کر 3.61 لاکھ رہ گئے ہیں۔ .
دریں اثنا جمعہ کو ملک میں 36 لاکھ 36 ہزار 43 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 57 کروڑ 61 لاکھ 17 ہزار 350 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 34457 نئے کیسزکی رپورٹ کے ساتھ ملک کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 23 لاکھ 93 ہزار 286 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 36 ہزار 347 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 15 لاکھ 97 ہزار 982 ہو گئی ہے۔
اسی عرصے میں ایکٹیو کیسز 2،265 سے گھٹ کر 3 لاکھ 61 ہزار 340 رہ گئے ہیں۔ اسی مدت میں 375 مریضوں کی موت کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 33 ہزار 964 ہو گئی ہے۔