ملک میں کورونا وائرس کے 25072 نئے کیس،389اموات

نئی دہلی // ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 25072 نئے کیسز سامنے ہیں اور اس دوران 389 افراد کی وبا سے موت ہوئی ہے۔
ملک میں اتوار کو سات لاکھ 95 ہزار 543 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 58 کروڑ 25 لاکھ 49 ہزار 595 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیرکی صبح جاری کردہ اعداد و شمارکےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 25072 نئے کیسزسامنے آنےکے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 24 لاکھ 49 ہزار 306 ہو گئی ہے۔ اس دوران 44 ہزار 157 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 16 لاکھ 80 ہزار 626 ہو گئی ہے۔
اسی دوران ایکٹو کیسز 19،474 کم ہو کر 3 لاکھ 33 ہزار 924 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 389 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں تعداد بڑھ کر چار لاکھ 34 ہزار 756 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہو کر 1.03 فیصد ،شفایابی کی شرح بڑھ کر97.63 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔