ملک میں کورونا وائرس کے 12923نئے کیس ،108ہلاکتیں

نئی دہلی// مسلسل پانچ دنوں تک یومیہ ہلاکتوں کی تعداد 100 سے کم رہنے کے بعد گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک بار پھر 108 ہوگئی ، جب کہ ایکٹیو کیسز میں بھی ایک ہزار سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔
دریں اثناملک میں اب تک 70 لاکھ 17 ہزار 114 افراد کو کوڈ 19 کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔
جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران12923 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ آٹھ لاکھ 71 ہزار 294 ہوچکی ہے۔
 ملک میں ایکٹیو کیسزکی تعداد1051 سے بڑھ کر142562 ہوگئی اور اسی دوران ملک میں 108 مریض دم توڑ گئے جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 360 ہوگئی۔